عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئيں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان ہیرو بن گيا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔



انتخابات اصلاحات کے بعد ہی ہونگے جامعہ کراچی میں جس بیٹی نے حملہ کیاسن کر صدمہ ہواکہ وہ اس نہج پر چلی گئی آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کے مطالبات کی فضا چل رہی ہے میں کہنا چاہتا ہوں جو بھی آئے گا اسے مسائل حل کرنے ہیں تو ہمیں کرنے دیں، ہم نے اندازہ لگا کر درخت کو دوبارہ پھل دار کرنا ہے، ہم ہر اقدام سوچ سمجھ کر کریں گے۔



بلوچستان عوامی پارٹی کا ہر ایک کارکن پارٹی کا سرمایہ اور وقار ہے ، خدا بخملکش لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کسی بھی پارٹی میں ورکروں کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے مخلص ورکروں کہ بنا پارٹی کا وجود کھوکھلا ہوتا ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ہر ایک کارکن پارٹی کا سرمایہ اور وقار ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعلی بلوچستان ملک خدا بخش لانگو سے پارٹی ورکروں قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔



کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ یونٹ1 کا افتتاح کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ یونٹ1-، “ویٹ ٹیسٹ” کی کامیابی کے بعد 30اپریل 2022سے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔یہ یونٹ 180 میگاواٹ ریٹڈ ہے۔ مکمل طور پر فعال یہ منصوبہ مسلسل قومی گرڈ میں توانائی کے اضافے کا سبب ہے۔ 720 میگاواٹ کے 500 کے وی سوئچ یارڈ پر مشتمل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 02 اپریل 2022 کو بیک انرجیائزیشن کا حصول ممکن کر دکھایا اوراب کروٹ پراجیکٹ کے یونٹ-1 کی مکمل فعالیت اس منصوبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ مزید براں،یونٹ-2 کیلئے ویٹ (Wet)لگانے کا آغاز کر دیا گیا ۔



بلاول بھٹو کو امریکی سیکریٹری خارجہ کا فون: تعلقات مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



عمران کا حکومتی ریکارڈ بہت ہے، کوئی ویڈیو ہے نہ ایسا ارادہ رکھتے ہیں: احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس نہ ایسی ویڈیوز ہیں نہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان کی حکومتی کارکردگی کا ریکارڈ بہت ہے۔



جانور نیوٹرل ہوتا ہے انسان نہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ ہوں آپ کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، چیری بلاسم کہتا ہے بھکاریوں کو غلامی کرنا پڑے گی، تم غلام ہو ہم غلام نہیں ہیں، ہم صرف اوپر والے کی غلامی کرتے ہیں۔