نیپرا نے بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ستمبر کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، ستمبر میں ایل این جی کی طلب 950 اور فراہمی 660 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔



کابینہ اجلاس میں کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات پرغور

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دے رہی ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ دے گی۔



کالعدم تنظیم کا پھر اسلام آباد کی طرف مارچ

| وقتِ اشاعت :  


کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف اپنے مارچ کا آغاز کر دیا ہے، مرید کے میں قیام کے بعد ان لوگوں کی اگلی منزل سادھوکی ہوگی۔مارچ کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی شاہراہوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔



ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، کیسز کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے، کورونا سے روزانہ اموات میں بھی کمی آئی ہے۔



لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


لکی مروت: پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔



کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم کونا چاہیے، راستے فوری طورپر کھول دیئے جائیں، مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کیکر بھی ہٹا دینا چاہیے۔



الیکشن کمیشن پرالزامات اورنازیبا ریمارکس؛ فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات اور نازیبا ریمارکس سے متعلق کیس میں شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیبا ریمارکس سے متعلق معاملے کی سماعت کی، اعظم سواتی کے معاون وکیل محمد زبیر کمیشن کی سامنے پیش ہوئے جب کہ فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔



بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے ورنہ خود تباہ ہوجائے گا، صدر عارف علوی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو متنبہ کرتا ہوں کہ کشمیر میں مظالم بند کردو ورنہ تم خود تباہ ہوجاؤ گے۔ دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں بھی اس حوالے سے ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے صدرپاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج وہ تکلیف دہ دن ہے جس دن کشمیر مین بھارت نے اپنی فوجیں اتاری، 70 برس گزرچکے کشمیر میں ظلم و بربریت کا خاتمہ نہیں ہورہا۔



دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے، مشیر خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمرعاہ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصول اور پالیسی سطح کے مذاکرات ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا، اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔



پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 نومبر سے ہڑتال کی دھمکی دے دی

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔لاہورمیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہیٰ اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایاگیا جب کہ ٹیکس  بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے۔