کشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں، کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔



نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد منظور

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی۔



کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 405 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید516کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار322ہوگئی۔



وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی پراظہار تشکر کیا ہے۔عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی۔ سعودی عرب نے ایسے موقع پر مدد کی جب دنیا کومہنگائی کا سامنا ہے۔



پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دیگی یا نہیں فیصلہ مشا ورت سے کیا جائے گا ،مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کے معاملے پر نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دینے یا نہ دینے کیلئے جے یو آئی ف ، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا۔



پاکستان ،یورپین یونین کے تعلقات دیرپا ہیں ،سفیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات دیرپا اور انتہائی دوستانہ رہے ہیںجووقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں یوپین یونین پاکستان میں ترقیاتی منصوبہ جات کی صورت سیاسی ،اسٹریٹیجک اور معیشت کی بحال سمیت دیگر شعبہ جات میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے 2001سے لیکر اب تک یوپین یونین 1.9بلین یورو پاکستان ترقیاتی تعاون کی مد میں فراہم کر چکا ہے جس دیہائی ترقی سمیت تعلیم اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں یورپین یونین پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی بہتری اور فراہمی پر خصوصی توجہ مختص کیے ہوئے ہے اس امر میں یوپین یونین کی جانب سے پاکستان کے طلباء اور جامعات کے اساتذہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بین الاقوامی جامعات میں خصوصی وظائف دئیے جا رہے ہیں۔



افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور ایران ایک پیج پر ہیں، وزیر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


تہران: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اورایران ایک پیج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔