نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔



ٹرانسپورٹ،پانی بڑے مسائل:کراچی کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہو گا،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور پانی کراچی کے  بڑے مسائل ہیں،  کراچی کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا، وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر چلنا ہو گا۔جدید کراچی سرکلر ریلوے  کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج بڑا دن ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ کراچی 70 کی دہائی میں کیا تھا۔



کہا تھا ن لیگ کے 2 نہیں 3 گروپ بنیں گے، شہباز شریف اپنے لیے دم درود کرائیں، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دوسال پہلے کہا تھا  کہ مسلم لیگ ن میں دو کی بجائے تین گروپ بنیں گے، شہباز شریف دو سال بعد اپنے لیے دم درود کرائیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا  تھا کہ ن لیگ انتشار اورجوڈوکراٹے سے برباد ہوگی،شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں۔



طالبان کی فضائی کمپنیوں سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ طالبان نے ان کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر مسائل حل ہوچکے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہربلخی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے بہت سے افغان بیرون ملک پھنس کررہ گئے ہیں اور لوگوں کو کام یا تعلیم کے لیے بیرون ملک سفرپرروانہ ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔



سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر چل رہی ہیں ایک آدمی نہیں پکڑا، جسٹس اطہر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اختیارات سے تجاوز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت کی ذمہ داری ہے۔



مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے

| وقتِ اشاعت :  


مالاکنڈ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہٰ کوگرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹیلی جنس آپریشن کرکے اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف طلحہٰ ساکن ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔



پاکستان، کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد، مزید 31 اموات

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔



کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم کی شاباش

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی /  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وفاق کے تحت کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گورنرہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی قیادت میں سیاستدانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرینگے گورنر ہاؤس ہی میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔



زرداری اور فواد کیخلاف نااہلی درخواستوں کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری اور فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔