سیلاب سے تباہی: سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، مراد علی شاہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کو کم از کم کھانا پہچانے کے ساتھ ساتھ امدادی کیمپ قائم کیے جائیں اور اگلے مرحلے میں ان کے گھروں سے پانی نکالا جائے گا۔



سردار نبیل گبول مخالفین کو دھول چٹائے گا،علی نواز بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار نبیل گبول مخالفین کو دھول چٹائے گا، لیاری کا چوری کیا گیا مینڈیٹ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر جیالا علی نواز بلوچ اور واجہ رفیق خیر محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔



لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے افراد کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی بات سنی جائیں اور تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔



کراچی میں جعلی امریکی ڈالر، اماراتی درہم اور پاکستانی کرنسی بنانے والا گروہ گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


 اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر علی مردان نے بتایا کہ ملزمان جعلی امریکی ڈالر،  اماراتی درہم اور  پاکستانی کرنسی بناتے تھے، گرفتار ملزمان میں احمد وقاص، امیر خان اور ابن امین شامل ہیں۔



کراچی، لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سےحکومت سندھ اور لواحقین کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


سندھ حکومت اور کراچی میں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل سے شروع ہوگا۔ سندھ حکومت نے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کو احتجاج کو وسعت دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سندھ حکومت کو وقت درکار ہے۔اس درخواست پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے احتجاج کو وسعت دینے اوراحتجاج کو موخر کرنے کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے اقدامات سے منسلک کیا اور کہا کہ کراچی میں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کو یقینی بنائی جائے۔



بلدیاتی انتخابات: کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈیشنل آئی جی کراچی) جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 4 ہزار 996 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 246 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 3 ہزار 750 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔



کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا، ہر طرف پانی ہی پانی، شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز با رش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے  کئی علاقے ڈوب گئے جب کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے، شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔