کوئٹہ : پیر س حملوں کے بعد فٹبال کی دنیا کے دوسرے بڑے ایونٹ یورو کپ 2016 کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ جمعہ کے روز پیرس میں حملوں سے 128افراد ہلاک اور 300سے زاہد افراد زخمی ہوئے جن میں 3خودکش دھماکہ اسٹیڈیم کے قریب ہوئے اور اس دھماکہ کے نتیجے میں فٹبال کا ایک پرستار ہلاک ہوا۔اور اس و قت فٹبال گراؤنڈ میں 80ہزار سے زائد شائقین فرانس اور عالمی چیمپیئن جرمنی کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ دھماکے کے گئے اس وقت میدان میں فرانسیسی صدر فرانسو ہولاندے بھی
ابو ظہبی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 217 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور بلال آصف اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے دونوں بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان بھی محض 9 رنز ہی بناسکے تاہم چوتھی وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 70 رنز کی شراکت داری قائم کی، شعیب ملک 26 رنز پر معین علی کا شکار بنے، پانچویں وکٹ کے لیے بابر اعظم نے محمد حفیظ سے ملکر 106 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بابر اعظم 62 اور محمد حفیظ 102 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹوپیلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلش قائد این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جیسن رائے محمد عرفان کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد دوسرے اوور میں 7 کے مجموعی اسکور پرجوئے روٹ محمد انور کا شکار بنے، شدید دباؤ کا شکار انگلش ٹیم نے ابھی سنبھلنے کی کوشش ہی کی تھی کی انورعلی کے دوسرے اوور میں الیکس ہیل 10 رنز بنانے کے بعد یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان این مورگن اور جیمز ٹیلرنے 133 قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعہ 147 تک پہنچا تو مورگن 76 رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بن گئے جب کہ ایک رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوز بٹلر بھی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، کپتان کے جانے کے بعد ٹیلر کی ہمت بھی جواب دے گئی وہ 60 رنز پر شعیب ملک کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جب کہ بٹلر ایک، معین علی 7، عادل رشید 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم کرس ووس اور ڈیوڈ ویلی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 31 رنز بنائے اس دوران ویلی 13 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3 ، انور علی، شعیب ملک نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تجربے کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان آج اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل کر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور اس کا اعلان انھوں نے میچ سے 3 گھنٹے قبل اپنے دوستوں اور گھر والوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور احمد شہزاد کی جگہ بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کھٹمنڈو: نیپالی حکام نے قومی فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں پر ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائینگ راؤنڈ سمیت دیگر کئی میچز میں مبینہ فکسنگ کے الزامات پرغداری کا مقدمہ درج کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی حکام نے متعدد میچز اور خاص طور پر برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں فکسنگ کے الزام کے بعد غداری کا مقدمہ درج کرلیا
ممبئی: بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے عالمی کرکٹ کونسل کے چیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی کے 86ویں سالانہ اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی گئی اورآئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا کر ان کی
شارجہ:پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی.
انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور پاکستان نے 127 رنز سے کامیابی حاصل کی. ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.
پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے آئی سی سی کے ریویو سسٹم(ڈی آر ایس) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپائر کو شک کے فائدے کا فیصلہ دینے کی اوسط بڑھا کر 50 سے 75 فی صد تک کر دینی چاہیے۔
کراچی: ہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی) نے خط کے ذریعے تحریری طورپر پاکستان کرکٹ بورڑ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان سے ششانک منوہر سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی پر باقاعدہ معذرت کرلی۔
دبئی: پاکستان نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں بہترین بیٹنگ کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالئے جس کے بعد اسے مہمان انگلینڈ پر 358 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
یورپین چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ویلز کی فٹ بال ٹیم نے 57 برسوں میں پہلی مرتبہ فٹ بال کے کسی اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔