سپریم کورٹ کافیصلہ، پی ٹی آئی کیمپ میںجشن، حکومتی اتحادکی حکمت عملی کیاہوگی؟

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کیمپ میں بھرپور جشن اور خوشی کا ماحول بن چکا ہے، اب تو پی ٹی آئی کی جانب سے پیشگی یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ اگلا وزیراعظم عمران خان ہونگے ،پنجاب کا معرکہ باآسانی جیت جائینگے اور یہ بات پی ٹی آئی چیئرمین عوامی اجتماعات، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے ذریعے بھی بتارہے ہیں۔



ماہ صیام اور آسمان کو چھوتی مہنگائی ، عوام کا جینا دوبھر

| وقتِ اشاعت :  


رمضان المبارک کے دوران ملک میں مہنگائی شرح بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے ہر چیز شہریوں کی دسترس سے باہر ہوکر رہ گئی ہے۔ عام مارکیٹوں میں کوئی بھی چیز سرکاری نرخ پر فروخت نہیں کی جارہی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی ضروریہ اشیاء کی تعدادمحدود ہے لوگ مہنگے داموں افطار اورسحری کی چیزیں خریدرہے ہیں۔ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں کسی بھی مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، گرانفروش ماہ صیام کے دوران غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔



بلوچستان میںلاکھوں بچے زیور تعلیم سے محروم، اسکولزپر توجہ دینے کی اشدضرورت

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں تعلیم کامسئلہ دیرینہ ہے اسکولز ، کالجزاوریونیورسٹیز بہت سارے مسائل کا شکار ہیں جن کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم واحد ذریعہ ہے جس سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے اور وہ ترقی کے منازل طے کرتی ہیں بلوچستان کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ تعلیمی اداروں کی زبوں حالی ،مالی مشکلات جیسے اہم مسائل ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد صوبے سے باہر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں۔



سیاسی استحکام کون لائیگا؟ سپریم کورٹ کافیصلہ، سیاسی جماعتوں کی توقعات!

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اور کے پی انتخابات کیس اہم پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے اور اس وقت ملک میں یہ معاملہ توجہ کامرکز بناہوا ہے یقینا فیصلے سے سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کا قوی اندیشہ ہے کیونکہ حکومت نے فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی تمام ترامیدیں اور توقعات اس وقت سپریم کورٹ سے جڑی ہوئی ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماء نے یہ دعویٰ کیا تھاکہ پیر کے روز ایک اور وزیراعظم رخصت ہوجائینگے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ۔



سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کامعاملہ، اعلیٰ عدلیہ کے اندرکا معاملہ کیسے حل ہوگا؟

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں عدل وانصاف کے لیے تمام قوانین سب پر یکساں لاگو ہوتے ہیں کسی کو قانون سے بالاتر اس لحاظ سے نہیں کیاجاسکتا کہ وہ بڑی شخصیت یا مقبول لیڈر ہیں اگر آئین اور قانون کے برعکس اقدام کرے تو اس کو سزا اسی طرح ملنی چاہئے جوقانون اور آئین کہتا ہے۔



مہنگائی اور بیروزگاری کاخطرہ، عوامی بے چینی کون دور کرے گا؟

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، لوگ شکوہ کناں ہیں کہ معاشی حالات نے ان کی زندگی پر انتہائی برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مصنوعی مہنگائی جو اس وقت عام مارکیٹوں میں ہے اس… Read more »



ملک میں آئینی بحران، مسائل کاحل کس طرح نکالاجائیگا؟

| وقتِ اشاعت :  


سرکاری آفیسرکے تبادلے سے شروع ہونے والا کیس پنجاب اور کے پی الیکشن تک پہنچنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا شاید اس کا تصور نہیں کیاجارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے تنقید کے بعد سپریم کورٹ کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہوجائینگی اور معاملہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس تک پہنچ جائے گی۔ بہرحال اب سپریم کورٹ کے پہلے والے الیکشن کے فیصلے کو تسلیم کیاجائے گا یا پھر جسٹس جمال خان مندوخیل کے گزشتہ دنوں دوبارہ اپنے پرانے نوٹ کو فیصلے میں شامل کرنے کی بات کی گئی جس پر اب تک کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آرہی ہے ۔



پنجاب اورکے پی انتخابات فیصلہ، کونسا فیصلہ درست تھا؟

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران ججز کے ریمارکس نے ایک نیا بھونچال پیدا کردیا ہے ، جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ چارججز کا فیصلہ ہی آرڈر آف دی کورٹ ہے۔



بلوچستان کا وفاقی حکومت سے شکوہ، ماضی اور حال!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں وفاقی منصوبوں کی تکمیل کا مسئلہ روزاول سے درپیش رہاہے جتنے بھی منصوبے بلوچستان کے لیے دیئے جاتے ہیں وہ مکمل ہوتے نہیں بیشتر منصوبے صرف کاغذاور اعلانات تک محدود ہوتے ہیں جس کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں۔ ٹرانسپورٹ سے لے کر دیگر منصوبوں تک زمین پر کچھ بھی دکھائی نہیں دے… Read more »



چیف جسٹس کے اختیارات، ازخود نوٹس کامعاملہ، ججز کے اعتراضات!

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ کے دو ججوں نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق از خود نوٹس کیس کی درخواستیں مسترد کردی ہیں اور لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کو اس حوالے سے زیر التوا درخواستوں پر 3 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب اور کے پی الیکشن کی تاریخ کے تعین کے حوالے… Read more »