بلوچ طلباء کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ تیز ہوا ہے، بی بی گل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے متحرک تنظیم کی سربراہ بی بی گل بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ طالب علموں کے علاوہ کئی بلوچ فرزند لاپتہ ہوئے ہیں ۔ 



کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، عبدالرزاق چیمہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد سیف سٹی پراجیکٹ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔ 



کراچی میں پشتونوں کے املاک و تجارتی مراکز کو مسمار کرنا قبول نہیں ، محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محمودخان اچکزئی نے اخباری بیان میں کراچی کے پشتونوں کی تقریباً نصف صدی سے تعمیر شدہ پلازوں ، رہائشی فلیٹس ، دکانوں ، مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کو بغیر کسی قانونی نوٹس اور بلا معاوضہ غیر آئینی وغیر قانونی طورپر مسمار کرنے کی کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ 



کیچ ضمنی لیکشن، بی این پی کے جمیل دشتی کو برتر حاصل، اختر مینگل کا کار کنوں کو مبارکباد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار جمیل دشتی کو برتری حاصل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار لالہ رشید دوسرے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔



کوئٹہ،حج متاثرین کا اپنی رقم کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ مذہبی امورکی نااہلی کے باعث درجنوں شہری جج کی سعادت سے محروم ہوگئے۔ اب حج کی مد میں جمع کرائے گئے کروڑوں روپے بینک سے نکالنا بھی امتحان بن گیا۔ متاثرہ افراد نے رقم کی واپسی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نجی بینک اور محکمہ مذہبی امور کے حکام کے خلاف نعرے لگائے۔



تنظیم کے لاپتہ رہنماؤں کو بازیا ب کرایا جائے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جونیئر وائس چیئرپرسن سعدیہ بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ 5دسمبرکی شام کوئٹہ کے جناح روڈسے تنظیم کے چیئرمین ظریف رند، سیکریٹری جنرل چنگیزبلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ کو تنظیم کے دیگرتین ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طوپر لاپتہ کیاگیا ہے،ان کی مبینہ گمشدگی طلباء کو پرامن جمہوری اورآئینی جدوجہدسے ہٹانے کی سازش ہے۔