’ایران جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے‘، ٹرمپ کا روسی صدر سے رابطے کے بعد بیان

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔



بلوچستان ہائیکورٹ کا این ایچ اے کے مختلف سڑکوں کے منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے این ایچ اے کے مختلف سڑک منصوبوں میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔



بلوچستان ریجنل لینگویجز بل کی اسمبلی میں مخالفت کروں گا: مولانا ہدایت الرحمٰن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتو، بلوچی اور براہوی اکیڈمیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے بلوچستان ریجنل لینگویجز اکیڈمیز اینڈ لٹری سوسائٹی بل 2025 اسمبلی میں پیش کیا تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے اور اکیڈمیوں کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ادیبوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔



پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، جنگی ماحول اور غیر یقینی صورتحال کے دوران عوام پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دراصل مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے مترادف ہے۔



کوئٹہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے افطار و عشائیہ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آج کوئٹہ کے میتھوڈسٹ چرچ میں اورفلوئنگ مرسی فاؤنڈیشن، اور سوسائٹی فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام تمام طبقاتِ فکر کے لوگوں کے لیے افطار اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔



تفتان بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری، مزید 149 افراد پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


چاغی :  تفتان بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری، مزید 149 افراد پہنچ گئے،ایران سے تفتان بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مزید 149 افراد پاکستان پہنچ گئے۔



جماعت اسلامی کا کوئٹہ کے مسائل کے حل کیلئے کوئٹہ کوحق دومہم چلانے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک منظم، باصلاحیت اور نظریاتی جماعت ہے جو ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔کوئٹہ کے عوام وشہریوں کومسائل کے حل،حقوق کے… Read more »



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے اور ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے اندرون صوبہ اور ملک جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا



حکومت کا ریڈ زون میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنا نے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان اور ڈی آئی جی آپریشنز لیفٹیننٹ (ر) عمران شوکت کے زیر صدارت ریڈ زون میں سیکورٹی بنکرز اور کنکریٹ دیوار کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔