کراچی: کراچی کے علاقے ماری پور سنگھور پاڑہ اور لال بکھر ہاکس بے سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ بلوچ نوجوان بالآخر طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔ اٹھارہ ستمبر 2025 کی رات گئے انہیں شہر کے مختلف مقامات پر چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی اور مسرت کی فضا پیدا ہوگئی۔