آبادی میں تیزی سے اضا فہ بنیا دی سہولیا ت پر اثر انداز ہو رہا ہے ،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج کثرت آبادی ہے جو صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ گزشتہ پچاس کے دوران بلوچستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے وسائل خاصکر بنیادی سہولیات پر بہت زیادہ دباؤ پڑا ہے۔



ریکودک بلوچستان کے لیے نسل در نسل فائدے کا ذریعہ بنے گا، سی ای اوبیرک مارک برسٹو

| وقتِ اشاعت :  


ہمئے، ضلع چاغی، بلوچستان | 14 جولائی 2025: ریکودک صرف کان کنی کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک ایسا موقع ہے جو مقامی کمیونٹیز کے لیے آئندہ کئی دہائیوں تک معاشی و سماجی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے ریکودک منصوبے سے قریبی ہمئے گاؤں کے دورے کے دوران مقامی افراد سے گفتگو میں کیا۔ جس کے دوران انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) روزگار، تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔



بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گزشتہ دنوں داخل ہونے والی موسم کی مغربی لہر بلوچستان کے شمالی نصف حصے کو متاثر کر رہی ہے جو ژوب، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتی ہے۔



25جولائی کو کو ئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز ہو گا ،مولانا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہاہے کہ بلوچستان میں بے امنی،بارڈرکی بندش اور لاپتہ افرادکے مسئلے پر 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کرینگے۔



روزگار کی عدم فراہمی نوجوانوں کو پہاڑوں کا رخ کرنے پر مجبور کر رہی ہے، جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے حکومت اور مقتدرہ کو اپنی پالیسیوں کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور امن کی بحالی ممکن بناکر پاکستان کو امن کا گہوارہ اور بلوچستان کو خوشحال بنانا ہوگا کیونکہ امن اور ترقی کے بغیر مثبت معاشرے کی تشکیل نا ممکن ہے نوجوان نسل اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منفی راستوں کو ترک کرکے مثبت راہ پر گامزن ہوں تاکہ اپنے اکابرین کی قربانیوں کو مشعل راہ بناکر آگے بڑھ سکیں۔



اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ایران نے 5لاکھ افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران میں افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف 16 روز کے میں 5 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو ایران سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے