کوئٹہ :8 مارچ کو عالمی سطح پر خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن دنیا ان تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ہر قسم کے نامساعد حالات اور چیلنجز کے خلاف جدوجہد کی۔ اس سلسلے میں، پہلی جنگ عظیم کے بعد 8 مارچ 1917 کو خواتین نے جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بھوک اور افلاس کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج کی بدولت بولشویک پارٹی نے یہ دن خواتین کے نام منسوب کیا اور بعد ازاں 1975 میں اقوام متحدہ نے اسے باضابطہ طور پر ‘خواتین کا عالمی دن’ قرار دیا۔ تب سے، 8 مارچ پوری دنیا میں خواتین کی غیر متزلزل جدوجہد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔