پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


لیکن ہمارے ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھ لیا اور پہلگام واقعہ کو بہانہ بناکر پاکستانی پر جارحیت کی لیکن پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے جو ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت و دفاع کے لئے افواج پاکستان اور قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ، فتح کا یہ جشن ان بہادر جوانوں سے اظہار تشکر کے بغیر ممکن نہیں جنہوں نے دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کردیا۔



جمعیت کے کارکنوں کا صحافیوں کیساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل مذمت ہے ، بی یو جے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان یونین آف جرنلسٹس جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رضاکار ونگ انصار الاسلام کے کارکنوں کی جانب سے کوئٹہ کے ہاکی گرانڈ میں جے یو آئی (ف) کے ملین مارچ کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ، غیر اخلاقی اور جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔



گواد رائیر پورٹ سے جلد بین الاقوامی کارگو سروس کا آغاز کیا جائیگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA)کے سنیئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فہیم یا ر خان ،سنیئرجوائنٹ ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی ) آرکیٹیکٹ اسامہ خان کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے منیجر وحید عبا س نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو جلدکوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے انٹر نیشنل کارگو سروس شروع کر نے سے متعلق اچھی خبر ملے گی ،



پاکستان کو تشدد سے توڑا نہیں جا سکتا، یحی غوث بخش بزنجو کی جمہوریت جدوجہد سے سیکھنا ہوگا، سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دانشوروں کو تاریخ کے تلخ حقائق سے سیکھنے اور آنے والی نسلوں کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے



ہندوستان نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر حملہ کیا پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لیا، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : معیت علماء اسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان کا حملہ جس کا پاکستان کے جوانوں ، جانبازوں ، ہو ابازوں نے وہ جواب دیا کہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ بھی لے لیا۔



تھائی نوجوانوں حقوق اور سیاست سے متعلق شعورپاکستانی نوجوانوں کےلیے مثال ہے،جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد() وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تھائی لینڈ فرینڈشپ گروپ کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نےشرکت کی،اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،



منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کریک ڈاؤن، 2500 مریضوں کا علاج جاری ہے،سیکرٹری سوشل ویلفیئر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


سیکرٹری سوشل ویلفیئر بلوچستان عصمت اللہ قریش نے کہا ہے کہ شہر سے منشیات کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ان کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے اس وقت کوئٹہ شہر میں 2500 منشیات کے عادی افراد موجود ہے۔ انڈومنٹ فنڈ کے تحت 292 مریضوں کا علاج معالجہ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وزیرا علیٰ بلوچستان نے انڈو منٹ فنڈ 7 ارب سے بڑھا کر 14 ارب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے بہت جلد اس حوالے سے سمری منظور ہوجائے گی۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عصمت اللہ قریش نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شہر میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں



بی وائی سی کی تقریبات میں آزاد بلوچستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے اور بلوچ قومی ترانہ چلایا جاتا ہے، سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دانشوروں کو تاریخ کے تلخ حقائق سے سیکھنے اور آنے والی نسلوں کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے ہمیں اس سوچ کا جائزہ لینا ہوگا کہ آزادی کی جنگ حاصل ہے یا لاحاصل ؟ کیونکہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جس نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازشوں کا مقابلہ کیا اور متحد رہا بلوچستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کا آغاز بھی عدالتوں کے سامنے سے ہوا جہاں جسٹس نواز مری کو شہید کیا گیا اور بعد ازاں ان کے ورثاء نے نواب خیر بخش مری اور ان کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی نواب مری نے تو گرفتاری دے دی لیکن ان کے بیٹے بھاگ گئے یہیں سے ناراض بلوچ کا سلسلہ شروع ہوا جس نے صوبے کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان میاں روف عطاء، صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطاء اللہ لانگو نے بھی خطاب کیا