سردار اختر جان مینگل سمیت 18سو افراد پر مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں،راجہ جواد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :کوئٹہ کے وکلا رہنماؤں بیرسٹر راجہ جواد ود یگر نے کہا ہے کہ وکلا اور سیاسی رہنماؤں کےخلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے سیاسی کارکنوں کو دیوار سے لگانا لمحہ فکریہ ہے۔



بلوچ بچیوں کو خودکش بمبار بنا کر خواتین کی نسل کشی کی جا رہی ہے،مینہ بلوچ 

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس: مینہ بلوچ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی مذمت کی جانی چاہیے اور ہمیں اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ ہم ان کی مذمت کریں۔ انہوں نے مفتی شاہ میر کے والد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ان کے بیٹے کو شہید کیا ہے۔ مینہ بلوچ نے مزید کہا کہ تمام ملبہ سیکورٹی فورسز پر ڈالنا درست نہیں اور بلوچستان میں خواتین کی نسل کشی کی جا رہی ہے کیونکہ بلوچ بچیوں کو خودکش بمبار بنایا جا رہا ہے۔



نہتے بس سواروں کو قتل کرنا روایت نہیں ،اگر یہ بلوچستان کی آزادی ہے تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں،سردار عبدالرحمن کھیتران

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس سے عبدالرحمن کھیتران  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی شاہ میر کا قصورکیاتھا نہ انہیں شہید کیا گیا سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں کاخون کس کے ہاتھوں پر ڈھونڈیں ،آزادی بات کرنےوالے نہتے بس سواروں کو قتل کرناکونسی روایت ہے ،یہ بلوچستان کی آزادی ہے



کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا سریاب روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے قمبرا نی روڈ پر گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے شخص کے لواحقین نے سریا ب روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج کیا ۔ مقتول جا وید کرد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ جا وید کر د پہلے نہیں بلکہ تیسرے شخص ہے جسے قتل کر دیا گیا ہے مظاہرین کے مطابق ابھی تک پو لیس کی جا نب سے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ہے نا ہی کو ئی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ہے ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دلا یا جا ئے اور جب تک ہما رے مطالبات پر عمل در آمد نہیں کیا جا تا تب تک ہما را احتجاج جا ری رہے گا ۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس: پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 38 منٹ کی تاخیر سے شروع، پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس، سرکاری کارروائی اور وقفہ سوالات شامل ہیں۔



ہمارے اکابرین کو شہید کیا جا رہا ہے، ہمارا کیا قصور ہے؟ 85 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں مگر امن و امان کہیں نہیں، یونس زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کیا۔ یونس زہری نے شدید الفاظ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا قصور کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت کے ارکان کو بھی شہید کیا جا رہا ہے اور یہ سب حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔



مستونگ میں 9 دنوں سے جاری کرد گاپ دھرنا مذاکرات کے بعد ختم

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: کرد گاپ میں 9 دنوں سے جاری دھرنا حکام اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ زوہیب اللہ نے مذاکرات کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ تفتان شاہراہ کی بحالی ممکن ہوئی۔