عبد المجید بادینی نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایم سوئی گیس سدرن گیس کمپنی کو طلب کیا جائے تاکہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جا سکے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بھی تصدیق کی کہ جی ایم سوئی گیس کو طلب کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے بتایا کہ کیسکو چیف اور جی ایم سوئی گیس کو کئی بار طلب کیا گیا، لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔