قرض کی عدم ادائیگی پر افغانستان بجلی سے محروم ہوسکتا ہے: امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


 امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے افغانستان میں واقع بجلی گھر ‘دا افغانستان بریشنا شرکت’ (DABS) کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وسط ایشیائی ممالک کو افغانستان کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ممکن ہے کہ موسم سرما میں افغانستان کو بجلی نہ ملے۔



پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔



پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

اسلام آباد: آئی سی آئی جے کی جانب سے ریلیز کیے گئے پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے بیرون ملک اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔جن طاقتور شخصیات کے اثاثے اور آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان میں اردن، قطر، امارات، یوکرین، کینیا، ایکواڈور اور چیک ری پبلک سمیت 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابق حکمران شامل ہیں۔



پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا

| وقتِ اشاعت :  


قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا۔پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی جس کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جب کہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی۔



اٹلی میں نجی طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


اٹلی کے شہر میلان میں مسافر بردار ایک چھوٹا نجی طیارہ 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر میلان میں ایک چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔



الجزائر نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلالیا

| وقتِ اشاعت :  


الجزائر سٹی: الجزائر نے فرانس پر ناقابل قبول مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر نے  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے بیان کی مذمت اور نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔



امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے، ایران

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تو پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ سے رابطے کر رہا ہے.