دنیا: کورونا وائرس سے 47 لاکھ 79 ہزار 748 اموات

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 737 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 79 ہزار 748 ہو چکی ہیں۔



آواز سے5 گنا تیز رفتار، امریکہ کا ہائپر سانک میزائل کا تجربہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق 2013ء کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کی طرف سے  ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔امریکہ  آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے کی اہلیت کے حامل ایسے نئے میزائل نظام پر کام کر رہا ہے جو رفتار اور خفیہ رہنے کی صلاحیت اور دشمن کو حیران کر سکتا ہے۔



’’مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی جائے،‘‘ انتہا پسند ہندو رہنما کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


دنئی دلی: انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، مودی کا بھارت انتہا پسند ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے۔ اب انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس اچاریہ نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اپنی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں 2 اکتوبر کو جل سمادھی ہوگی۔



امریکا افغانستان میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستور اس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔



امتحانوں میں نقل کے حوالے سے آپ نے بہت سے واقعات سنے ہوں گے اور اس حوالے سے بے شمار طلبہ کو مختلف طریقے اپناتے دیکھا بھی ہوگا لیکن شاید ہی آپ نے آج تک ایسے طلبہ کو دیکھا ہو جنہیں امتحان میں نقل کے لیے لاکھوں روپوں کی چپل خریدنا پڑی ہو۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان میں اساتذہ کے لیے امتحان کا انعقاد کیا گیا جس دوران نقل سے متعلق مختلف نوعیت کا واقعہ پیش آیا۔ راجستھان میں کسی بھی شخص کے بطور استاد ملازمت کے حصول کے لیے REET کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے جس کے لیے اس بار ریاست میں ساڑھے 16 لاکھ امیدوار انرول ہوئے، امتحان میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے حتیٰ کہ جے پور سمیت کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ چپل اور اس میں لگے بلیوٹھ ڈیوائس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اس کے باوجود پولیس نے کئی امیدواروں کو مختلف طریقے سے نقل کرتے پکڑ لیا جب کہ چپل اور اس میں لگے بلیوٹوتھ ڈیوائس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے امیدواروں کی چپلوں میں چھپی کئی بلیوٹوتھ ڈیوائسز پکڑیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ان چپلوں میں سم کارڈز سے منسلک کالنگ ڈیوائس لگی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں طلباء کو نقل کی ترکیبیں بتانے والا اسکول مینیجر گرفتار بھارت میں طلباء کو نقل سے روکنے کیلئے انوکھا طریقہ روسی طلباء نقل کیلئے بارہ فٹ لمبا کاغذ لے آئے اس سے قبل چپل میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کا پہلا واقعہ اجمیر میں رپورٹ ہوا جس کے بعد پولیس نے ریاست کے مختلف حصوں سے نقل کرتے طلبہ کو گرفتار کیا۔ امیدواروں کو چپل 6 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کی گئی تھی: پولیس پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے امیدواروں کو چپل میں نصب بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مدد فراہم کی جارہی تھی جب کہ امیدواروں کو چپل 6 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کی گئی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بلیو ٹوتھ اسکن کلر کے منی ائیر فون کے طور پر امیدوار کے پاس موجود تھا جس کے ذریعے امتحان ہال کے باہر بیٹھا شخص مدد فراہم کررہا تھا۔

| وقتِ اشاعت :  


امتحانوں میں نقل کے حوالے سے آپ نے بہت سے واقعات سنے ہوں گے اور اس حوالے سے بے شمار طلبہ کو مختلف طریقے اپناتے دیکھا بھی ہوگا لیکن شاید ہی آپ نے آج تک ایسے طلبہ کو دیکھا ہو جنہیں  امتحان میں نقل کے لیے لاکھوں روپوں کی چپل خریدنا پڑی ہو۔



ایکواڈور کی جیل میں گینگ گروپوں میں خونریز تصادم، 29 قیدی ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ایکواڈور کی جیل میں دو گینگ گروپوں کے درمیان تصادم میں 29 قیدی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔



طالبان کے کنٹرول کے بعد اداکار و گلوکار سبزیاں،گوشت اور دودھ بیچنے لگے

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ ماہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک کا منظر نامہ ہی تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو شدید مشکلات نے آن گھیرا۔ترک خبر رساں ادارے ‘انادولو’ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں شوبز کی صنعت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ملک کے مایہ ناز گلوکار و اداکار جو ملک سے نہیں جاسکے وہ پھل، سبزیاں، دودھ اور گوشت فروخت کرکے اپنا گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔



ایران، سعودی عرب کے درمیان ابراہیم رئیسی کے تقرر کے بعد پہلی بات چیت

| وقتِ اشاعت :  


بغداد: ایران اور سعودی عرب کے نمائندوں نے عراق میں مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔ دو عراقی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تہران میں حلف اٹھانے کے بعد علاقائی حریفوں کے درمیان اس طرح کی پہلی ملاقات ہوئی۔



سویڈن میں رہائشی عمارت میں دھماکہ، 25 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


سویڈن کے شہر گاٹنبرگ میں رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ سے 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں گاٹنبرگ میں رہائشی عمارت میں دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور  بالکونیاں تباہ ہو گئیں۔ حکام کے مطابق قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔