مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

| وقتِ اشاعت :  


قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر سمیت وادی کی تمام بڑی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوسکے۔ 



دنیا: کورونا وائرس کیسز 22 کروڑ 40 لاکھ سے زائد

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 437 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 21 ہزار 294 ہو گئیں۔



طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے ہیں۔