افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا اظہار تشویش

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان محکمہ خا رجہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں، کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔



پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں، بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس بعض معاملات پر افغان طالبان سے بات اور معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے یہ چین، پاکستان، ایران اور روس، افغانستان میں طالبان کی پیش رفت کے معاملے پر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اب انہیں کیا کرنا چاہیے۔



انڈونیشیاکی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


انڈونیشیاکی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جکارتہ پولیس چیف نے بتایا کہ جکارتہ کے قریب واقع تانگیرانگ جیل میں آگ لگنے سے 41قیدی ہلاک ہوئے، 8ا فراد شدید زخمی اور 72معمولی زخمی ہوئے۔



دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد46 لاکھ سے تجاوز کر گئی

| وقتِ اشاعت :  


دنیا بھر میں اب تک 46 لاکھ 73 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 484 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 747 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے  33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 22 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں، وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار 672 ہو چکی ہے۔



ترکی میں مزید 214 فوجی زیر حراست

| وقتِ اشاعت :  


ترک حکام کی جانب سے امریکا میں مقیم ترک عالم دین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف گرفتاریاں دوبارہ شروع کی گئیں ہیں۔ترک حکام نے 41 صوبوں میں 214 فوجیوں کو فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے، تفتیش کےمطابق انقرہ جو گولن تحریک کو ’دہشت گرد تنظیم‘ کا خفیہ ڈھانچہ قرار دیتا ہے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔



ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


تل ابیب: اسرائیل آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف اویو کوہاوی نے ایک انٹریو میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریوں میں تیز آرہی ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ درکار ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔