افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی موجودہ صورتحال پر  اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق،ورچوئل اجلاس میں اتحادی ملکوں کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق ،فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرار داد پیش کی جائے گی تاکہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہیں با آسانی باہر جا سکیں۔



31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہوگی، طالبان کی100ممالک کو یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان سے غیر  ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو  31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت مل گئی ہے۔طالبان کی جانب سے  یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلا کی اجازت ہو گی۔



یمن کے فوجی اڈے پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


صنعا: یمن کے صوبے لحج میں فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔یمنی فوج کے ترجمان محمد النقیب کے مطابق فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں حکومت کے حمایتی تقریباً 30 سے 40 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 60 ہے۔



’افغانستان میں متفقہ حکومت بنالیں تو بھی امریکا اور اتحادی قبول نہیں کریں گے‘

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ اگر ہم مل کر حکومت بنائیں تو بھی امریکا اور اس کے اتحادی افغان حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔کابل میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعد حکومت کے قیام کے لیے مشاورت ہو گی، کونسل بنائی گئی تھی وہ طالبان سے نئی حکومت کے قیام پر بات کرے گی، کونسل نے طالبان کو ایک عبوری حکومت کے قیام کا مشورہ دیا تھا، اسی مشورے کے تحت اب اداروں کے عبوری سربراہ بنائے جا رہے ہیں۔



افغانستان کی بدلتی صورتحال پر اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان کی معاونت چاہتا ہے، اور پاکستان نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی ہے، اور  پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرادی ہے، جس کے بعد اب پاکستان اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے مدد کرے گا، اور عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن کے لئے پاکستان کے ایئرپورٹس کا استعمال کرے گا، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ کو آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔



کابل ایئر پورٹ سنبھالنے کیلئے امریکی اشارے کے منتظر ہیں: طالبان

| وقتِ اشاعت :  


ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے امریکیوں کے حتمی اشارے کے منتظر ہیں۔یہ بات مذکورہ طالبان عہدے دار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔



جوبائیڈن کا افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ایک اور حملے کا خطرہ ہے، دہشتگرد اگلے24 سے 36 گھنٹے میں ایک اور حملہ کر سکتے ہیں۔