بھارت میں کووڈ سینٹر میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ممبئی: بھارت میں مال کے اندر بنائے گئے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر اسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا جہاں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ عمارت میں پھنسے مریضوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا۔



پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئے ٹرانزٹ معاہدے کی بعض شقوں پر عدم اتفاق کے باعث تجارتی راہداری کے لیے تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ مجریہ 2010کی مدت 11فروری 2021کو ختم ہوچکی ہے۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے تحت افغانستان۔