بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

| وقتِ اشاعت :  


 ماسکو: امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے خلاف صدر بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں  یہ کہا تھا جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔