جرمن چانسلر انجیلا مرکیل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار

| وقتِ اشاعت :  


 نیویارک: ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے رواں برس دنیا کی 10 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکیل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار ہائی ہیں۔



افغان فوج کے طالبان ہمدرد اہلکاروں کی حکومت حامی اہلکاروں پر فائرنگ، 27 ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان ہمدرد اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے جا ملے۔



روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی محض مفروضہ ہے، آنگ سان سوچی کا عالمی عدالت میں بیان

| وقتِ اشاعت :  


دی ہیگ: نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے حیران کن طور پر عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی سربراہ کی حیثیت سے اپنے ملک میں ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا دفاع کیا۔



افغانستان: طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے 45 افراد کو اغوا کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے سے مرحوم کے 45 رشتہ داروں کو اغوا کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے صوبہ جوزان میں مرحوم کی تدفین کے لیے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے والے بزرگ افراد کو اغوا کیا، جبکہ جوانوں کو اغوا نہیں کیا گیا۔



بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی بل کی منظوری کیخلاف شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: بھارت میں مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی شہریت کا متنازع بل منظور کرلیا جس کے خلاف بھارت میں اور بیرون ملک شدید احتجاج جاری ہے۔