سپیکر بلوچستان سے اب اختلافات نہیں، سینٹ الیکش میں پی ٹی آئی کو ہماری ضرورت ہوگی، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو ہماری ضرورت ہوگی،بلوچستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں،سپیکر بلوچستان کے ساتھ اب اختلافات نہیں ہیں،کورونا کے خلاف صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور کو حسین وجمیل بنا دیا ہے۔



کورونا وائرس:بلوچستان حکومت کا سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان حکومت کا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سرکاری و نجی دفاتر, ٹرانسپورٹ, شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت… Read more »



بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔



وزیراعظم کے پیکج سے صوبہ ترقی کریگا، بلوچستان کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کے وژن پر کار بند ہیں، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل:  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ انصاف کے تقاضوں پر جس طرح ہم نے لسبیلہ میں فیصلے کیے ہیں وہی فیصلے الحمداللہ آج ہم پورے بلوچستان میں کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ تربت کے موقع پر بلوچستان کیلئے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کیاہے جس میں لسبیلہ کی کچھ اسکیمات شامل ہیں۔



حکومت تمام شعبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


پسنی/گوادر: وزیراعلی بلوچستان جام میرکمال خان نے کہاہے کہ ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھایا ہے 2013سے2018تک ہم نے ایک بھی اسکیم حاصل نہیں کیا انہوں نے کہاکہ سی پیک کا ایک وقت تھا جو گزرچکا ہے کیونکہ چاہنیز اب سرمایہ کاری کے موڈ سے نکل کر بزنس موڈ میں آگئے ہیں اور جنوبی بلوچستان کا 120ارب روپے کا پیکج ہے۔



’بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا‘

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھی ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور ایسے وزیر اعظم بھی آئے جو بلوچستان کے بجائے لندن زیادہ گئے اور ایسے صدر آئے جو دبئی زیادہ گئے بلوچستان کم آئے۔



آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرینگے، سرمایہ کاری بورڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام آسٹریلوی سرمایہ کاروں کوبلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے اورمختلف مواقع اجاگر کرنے کیلئے ایک ویب نار منعقد کیا گیا، جس میں آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین، میلبورن میں قونصل جنرل، سردار عدنان راشد، سڈنی میں قونصل جنرل محمد اشرف، انویسٹمنٹ قونصلر حسن کانجی سمیت آسٹریلین سرمایہ کاراور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔



بلوچستان کی سیاست میں ریاستی مداخلت کسی بھی صورت قبول نہیں:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں ریاستی مداخلت کسی بھی صورت قبول نہیں بلوچستان میں قوم پرست و وطن دوست سیاسی کلچر کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دینگے بلوچستان وطن دوست و قوم پرست قیادت و سیاست کا محور رہا ہے



فوج کو ٹارگٹ کرنے والے مودی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈسنہ اوردھوکا دینا نواز شریف کی فطرت میں ہے 10سال پہلے میرے حلقہ احباب نے کہا تھا کہ نواز شریف دھوکہ دے گا لیکن میں نے انکی بات نہیں سنی اور اپنے بیٹے،بھائی،بھتیجے سمیت ساتھیوں کی قربانی دی شہداء زہری کا رتبہ کسی بھی سیاست سے بالاتر ہے اختر شاہی زئی عمران خان کی عدت پوری کئے بغیر ہی پی ڈی ایم میں شامل ہوگئے ہیں اختر مینگل کومشورہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مینگل نہیں شاہی زئی لکھیں،چیف آف آرمی اسٹاف،فوج اور آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرنے والے مودی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔