اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیراعظم سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔    



وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے بلوچستان کے منصوبوں کو بحال کرنے پر آمادہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وفاق حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے نکالے گئے منصوبوں کو بحال کرنے اور پی ایس ڈی میں مزید منصوبے شامل کرنے پر آمادگی کااظہار کیا ہے، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی ٹیم اور صوبائی حکام کے درمیان جمعہ کے روز وفاقی پی ایس ڈی پی کے بلوچستان سے متعلق امور پر اجلاس شروع ہواجو دو دن جاری رہے گا، جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔



بلوچستان کیلئے میڈیکل سکالرشپس میں کمی ، سینٹ قائمہ کمیٹی برہم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا اجلاس کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر راحیلہ مگسی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعرات کے روز منعقد ہو ا ۔



پٹرولیم مصنوعات اور گیس قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے، بلوچستان کو صرف دو فیصد گیس فراہمی پر سینٹ قائمہ کمیٹی برہم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر 40 روپے فی لیٹر ٹیکس اور گیس کی قیمتوں میں10 سے143 فیصد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام عوام پر ظلم و زیادتی قرار دیا اور اوگرا کو گیس کی قیمتوں کاجائزہ لے کر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔