بدامنی کے واقعات کی مکمل تدارک نا ممکن ہے، بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈ کے اجراء پر پابندی سے دھچکا لگا،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی اور بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی وجہ سے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا کوشش کرونگا کہ دو ، تین ماہ تو گزارے مزید ایک ماہ حکومت کو چلاؤ ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے ۔



فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل اسی ماہ مکمل کرلیں گے،وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لے کر فاٹا کو اسی ماہ قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل مکمل کرلیں گے۔



کوئٹہ میں آرمی چیف سے ہزارہ برادری کے عمائدین کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی دورے پر منگل کی شپ کوئٹہ پہنچ گئے ۔ کوئٹہ پہنچتے ہی کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کینٹ میں ہزارہ کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں اور عمائدین سے ملاقات کی آرمی چیف کے ہمراہ وزیرداخلہ احسن اقبال اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی کوئٹہ پہنچے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے ۔ 



ہزارہ برادری کیساتھ ہیں، بلوچستان میں امن کی فضاء4 کسی کو خراب کرنے نہیں دینگے، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سازشی عناصر بلوچستان میں قائم امن کی فضاء4 کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،تمام شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کو صوبے میں قائم بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔



حکومت اور ہزارہ کمیونٹی کے درمیان مذاکرات ناکام، ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ صوبائی مسئلہ ہے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزارہ قوم کے افراد کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔



بلوچستان میں ماضی کی طرح امن بحال کرنا چاہتے ہیں، انتخابات میں مینڈیٹ چرایاگیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے،اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ،سابق وزیراعلی اور رکن صوبائی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے نفرتوں کا خاتمہ کرینگے بلوچستان میں آباد تمام اقوام صوبے کی ترقی و خوشحالی اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے متحد ہوں۔ 



بلوچستان اسمبلی اجلاس، گوادر میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے، اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 50منٹ کی تاخیر سے سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وقفہ سوالات میں اپوزیشن اراکین کے پوچھے گئے تمام سوالات نمٹادیئے گئے جبکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے توجہ دلاؤ نوٹس دیتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ کوئٹہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے تحت مانگی ڈیم سے کوئٹہ پانی لانے کا منصوبہ ہے ۔