مردم شماری ،بلوچستان کا تفصیلی ڈیٹا جاری، کوئٹہ کی آبادی 22 لاکھ سے تجاوز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ادارہ شماریات نے2017ء کی مردم شماری کے ضلع وار نتائج جاری کردیئے۔ کوئٹہ کی آبادی انیس سالوں میں 7لاکھ 73ہزار سے بڑھ کر 22لاکھ75ہزار ہوگئی ہے۔کوئٹہ 10لاکھ کی شہری آبادی کے ساتھ ملک کا دسواں بڑا شہر بن گیا ہے۔



نواز شریف اور عمران خان دونوں جھوٹے ہیں, ٹرمپ کی دھمکی حکومت کی سفارتی نا کامی ہے ، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


فتح جھنگ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں،ہم کسی آمر سے ڈرے ہیں اور نہ ہی دہشتگرد سے ،کبھی وفاق اور غریب عوام کی سیاست نہیں چھوڑی ،دہشتگردی سے لڑنے کے باوجود دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام اور ٹرمپ کی دھمکی سفارتی ناکامی ہے۔



شہید نواب اکبر خان بگٹی کی گیارویں بر سی آج منائی جائے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سابق وزیر اعلیٰ و گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کی گیارویں برسی آج منائی جائے گی ،تفصیلا ت کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے قائد سابق وزیر اعلی اور سابق گورنر بلوچستان نواب اکبرخان بگٹی کی گیارویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔



غلط بنیادوں پر کیا گيا فیصلہ واپس لیا جائے، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا مگر ایسے فیصلے پر عمل درآمد کے باوجود تسلیم نہیں کیا جاسکتا لہذاغلط بنیادوں پر غلط اندازمیں کیا گيا یہ فیصلہ واپس لیا جائے جب کہ وزرائےاعظم سے یہ سلوک جاری رہا تو کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔



ٹرمپ چاہتے ہیں پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بنے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ،رضاربانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔