راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جی ایچ کیو انسپکٹر جنرل آرمز ،لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیویشن تعینات کردیا گیا ۔اتور کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور صدرمملکت ممنون حسین نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا، اگر فیصلہ دیا کہ دستاویزات درست ہیں تو دوسرا فریق کہے گا صفائی کا موقع نہیں ملا، کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا،کیس کا خود فیصلہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، ہم تمام فریقین کو سننا چاہتے ہیں،
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی مسلح افواج کی تربیتی مشقوں سے انسداد دہشت گردی کا تجربہ بڑھتا ہے اور اس سے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ،دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا، ان مشقوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی افواج بھی پاکستانی فوج کے ساتھ مشقوں کیلئے متوجہ ہورہی ہیں، پاک فوج کے نشانہ باز اور تربیت یافتہ اہلکار دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں سانحہ سول اسپتال خودکش بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں حساس ادارے کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔
انڈیا کے شہر امرتسر میں ہاٹ آرف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان پر اب بھی شدت پسند تنظیموں کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگایا ہے۔