کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود انتہائی مصروف دن گزارہ اور اہم اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ بیوروکریسی بھی پوری طرح متحرک رہی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے کوئٹہ کے لیے 5ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،