افغان صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے۔



میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے سابقہ پالیسی بحالی کی جائے، بی ایس اے سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے نئی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کیلئے نئی پالیسیوں کا اجراء تعلیم دشمن پالیسیوں کے زمرے میں آتا ہے جو کہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ بولان میڈیکل کالج سمیت صوبہ کے دیگر میڈیکل کالجز میں پروفیشنل نشستیں نہایت ہی کم ہیں۔



عالمی وبا کے دوران آن لائن انسانی اسمگلنگ میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی’ کمیٹی آن دی ایلیمی نیشن آف ڈسکرمینیشن اگینسٹ وومن’ یعنی” سی ڈا” نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیاں مسلسل انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔



سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


زشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔ ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے… Read more »



چھ لاپتہ افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا :نصراللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیمی سطع پر چھ لاپتہ افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا جن میں چار طالب علم ہے جن کے نام ثناءاللہ ولد دوست محمد سکنہ گرمان پنجگور ، ثناءاللہ ولد محمد اسحاق سکنہ خاران، ماجد… Read more »



وفاقی و صوبائی بجٹ میں شفافیت نہیں، بدترین کوتاہی برتی گئی ہے، سی پی ڈی آئی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بجٹ سازی کے عمل میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بجٹ مختلف شراکت داروں (سٹیک ہولڈرز)کے ساتھ مشاورت سے تیار کیا جانا چاہئے اور بجٹ سازی اور بجٹ پر عمل درآمد کے تمام مراحل کے دوران شہریوں کیساتھ معلومات کا از خودتبادلہ کیا جانا چاہئے۔