ُاسلام آباد: نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ2 سال میں نیب کو استعمال کرتے ہوئے 60سے70سیاستدانوں کو سیاست سے نکالنے کی سازش کی جا رہی ہے، نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نے انتہائی کمزور فیصلہ دیا ہے جس سے عدالتوں کے وقار پر حرف آئے گا۔