نوابزادہ گزین مری کی قتل و راکٹ حملوں کے مقدمے میں ضمانت منظور

| وقتِ اشاعت :  

ghazan-marri

سبی: سابق صوبائی وزیرداخلہ نوابزادہ گزین مری کی درخواست ضمانت انسداددہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلی،دودولاکھ روہے کے الگ الگ مچلکے پیش کیئے گئے ،نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈوکیٹ ارباب محمد طاہرکاسی عدالت میں پیش ہوئے ۔



ڈرگ کوٹ نے مزید تین افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ بلوچستان کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 3فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے منیجنگ پارٹنرز ،منیجنگ ڈائریکٹرز سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد کو بذریعہ مراسلہ حکم دیاہے کہ وہ فارما سروو فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈاورڈرگ فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ادویات سازی کالائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کرے ۔



سیندک معاہدے کو مکمل مسترد کرتے ہیں، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وفاقی حکومت اور چائینز کمپنی کی سیندک پروجیکٹ کے حوالے سے معاہدے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی حقوق پر سودا بازی کسی بھی صورت نہیں ہونے د ینگے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کرنے والوں کا بلوچستان میں ماضی بھی کردار ٹھیک نہیں تھا اور اب بھی بلوچستان کے وسائل کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دینگے اسمبلی فلور پر اس پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔



چائنا کمپنی کوسٹل ہائی وے اور ریلوے ٹریک کی تعمیر کیلئے قرضہ فراہم کر رہا ہے ،وزیر مملکت

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادرتا کوسٹل ہائی وے چھ رویہ سڑک اور دو ٹرینیں چلانے کے لیے 15ارب روپے کا بلا سودی قرضہ فراہم کیا جارہا ہے، 18اکتوبر کو گوادر پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز لنگر انداز ہوگا۔



سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے منصوبے کی بر وقت تکمیل یقینی بنائیں گے ،شاہد خاقان عباسی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے پاکستان کی تمام سیاسی ، جمہوری اور دیگر قوتیں سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے شراکت داروں کی مشاورت سے صوبے میں قیام امن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔