بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کےخلاف موثر کارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے بعد کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے پیشگی طور پر اطلاعات ہونے کے باوجود پولیس ٹریننگ کالج پر حملے اور کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے خفیہ کیمرے نصب نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطوں سے متعلق معاملہ ہمسائیہ ملک سے اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے ، حملے کے وقت ٹریننگ کالج میں سات سو کیڈٹس موجود تھے ، دو روز پہلے پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو ایک سنیئر پولیس افسر نے روک لیا تھا جبکہ انہیں وہاں سے رخصت ہو جانا تھا ، تمام اہلکار بغیر ہتھیار یہاں مقیم تھے ۔



چیف سیکرٹری کیخلا ف تو ہین عدالت کیس ، سپر یم کورٹ آ ج سما عت کر ے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف سیکریٹری بلوچستان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ بلوچستان صوبا ئی سروس کے آفیسران کی جانب سے چیف سیکریٹری بلوچستان، صوبائی سیکریٹری قانون اور سیکریٹری اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کو فریق بناتے ہوئے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا



اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں کسٹم اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان :اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں کسٹم اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ، بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا، تربت سے ایک شخص اغواء، ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 2اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے



سپریم کورٹ نے نیب کو پلی بار گیننگ سے روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں پلی بارگینگ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو رضاکارانہ رقوم کی واپسی کے قانون کے استعمال سے روک دیا ، عدالت نے وفاق سمیت چاروں صوبوں سے دس سالوں میں کی گئی۔



گوادر میں مفاد پرست منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں: احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ترقیاتی کاموں کے انچارج اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت گوادر میں بندرگاہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے بھی منصوبے شروع کر رہی ہے لیکن بعض روایتی عناصر ان لوگوں پر اپنی اجارہ داری کے خاتمے سے خوفزدہ ہو کر منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔