ڈالر کی قیمت میں کمی، نرخ 200 روپے سے نیچے آگئے

| وقتِ اشاعت :  


جمعہ 27 مئی کو دن کے شروعات میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکدم ڈھائی روپے کی کمی ہوئی اور ڈالر 200 روپے کی سطح سے نیچے آگیا، یہ رجحان دن بھر جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 199.76 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔



پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: عمران خان پنجاب میں داخل، کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے کارکن  اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔



پاکستان کی تعمیر کے لیے دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں، وزیر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف کی کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر دھرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ساڑھے تین سال میں جو تباہ شدہ معیشت ہمیں ملی ہے ہم اسے توانا کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔



حساس اداروں کے مطابق عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے: اٹارنی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی… Read more »



اسلحہ برآمد؛ ثابت ہوگیا عمران نیازی سیاست نہیں کررہا دہشت گردی پر اتر آیا ہے، وزیرداخلہ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،  پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں، سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے، یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔



عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو قوم اسے نہیں چھوڑےگی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا ۔