مہنگائی کی وجہ سے ملک کے حالات بدتر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ملک کے حالات بدتر ہیں جبکہ ہر نجی و سرکاری ادارے میں کم از کم اجرت 25 ہزار کرنے کو یقینی بنائیں گے۔



عین سے عمران، عثمان، عبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟ رانا ثناء اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میں تعویزوں اور جنتر منتر پر اعتقاد نہیں رکھتا، مگر عین سے عمران، عین سے عثمان اور عین سے عبدالقیوم کے پیچھے کیا منطق ہے؟



قوم توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات کی منتظر ہے، قمر زمان کائرہ

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کیا نیب چیئرمین کو لگانے کے لیے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی؟ حکومت ہر ہفتے نیا مسئلہ لے کر آ جاتی ہے، قوم منتظر ہے خان صاحب توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات دیں۔



‏وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر آپس میں ہی نوک جھونک ہو گئی۔ ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ ایمان مزاری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں جنات، جادو اور پاکستان عمران خان اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں: مریم نواز وفاقی وزیر شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔ شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیراعظم عمران خان پر جادو ٹونے کے ذریعے اہم تقرریاں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

| وقتِ اشاعت :  


‏وفاقی وزیر  برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر آپس میں ہی نوک جھونک ہو گئی۔ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔



ایک دفاعی ادارہ اب تک تنازعات سے بچا ہوا تھا جسے دو ہفتوں سے تماشہ بنایا ہوا ہے، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جو ایک دفاعی ادارہ تنازعات سے بچا ہوا تھا وہ بھی دو ہفتوں سے تماشہ بنا ہوا ہے، کبھی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ خالد بن ولید کی طرح کمانڈر کو برطرف کیا جاسکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ریاست مدینہ میں کمانڈر کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوتی تھی۔



اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، پی ٹی آئی بھی متحرک

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن کے مہنگائی کے معاملے پرحکومت مخالف تحریک چلانے کےاعلان کے بعد پی ٹی آئی  نے بھی مقابلے کی تیاری پکڑ لی۔وزیر اعظم نے حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک پر پی ٹی آئی  کو متحرک کرنے کافیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم اہم قومی ایشوز پر بھی پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سے مشاورت کریں گے۔