|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2016

پشاور : آل پاکستان چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان واپڈا نے فاٹا کو 1کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیدی تفصیلا ت کے مطابق پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج کپ میں ایک شاندار میچ پاکستان واپڈا اور فاٹاکے درمیان کھیلا گیا ۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اس میچ پاکستان واپڈا نے فاٹاکو 2-1شکست دیدی ۔پاکستان واپڈا کی طرف سے عارف محمود اور ذوالفقار شاہ نے گول اسکور کئے جبکہ فاٹا کی جانب سے واحد گول حمزہ نے کیا۔