|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2018

کوئٹہ: بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس عبد اللہ بلو چ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے بلو چستان نیشنل پا رٹی کے رہنما ء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جا نب سے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 265اور صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31سے متعلق دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے متعلق نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جا نب سے دائر کر دہ انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران درخواست گزار نوابزادہ لشکری رئیسانی اور انکے وکیل محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے دوران سماعت حلقہ سے کا میاب ہو نے والے ایم این اے و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے وکیل عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رؤف عطاء اورالیکشن کمیشن کے نمائندے پیش ہوئے ۔

الیکشن ٹربیونل نے قاسم سوری کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی تو ٹریبو نل نے ان کی استدعا منظور کر تے ہوئے درخواست کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ۔علاوہ ازیں الیکشن ٹربیو نل نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 سے متعلق دائر انتخابی عذرداری کی بھی سما عت کی۔

جس کے دوران درخواست گزار نوابزادہ لشکری رئیسانی اور انکے وکیل محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ اور پی بی31سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بھی الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظورکرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی31 سے متعلق انتخا بی عذر داری کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے265اور پی بی 31 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے ۔