|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2020

قطر میں حکام نے ماسک پہننے کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکمنامے کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید یا 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قطر میں مرض کی فی کس شرح دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک ہے۔ یہاں 30 لاکھ سے بھی کم آبادی میں 30 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

فی کس آمدنی کے اعتبار سے نیا کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک قطر میں مساجد، سکول اور شاپنگ مال بند ہیں۔ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔