|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2020

کورونا وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک سپین میں دو ماہ میں پہلی مرتبہ اموات کی یومیہ تعداد 100 سے کم رہی ہے۔

وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو 87 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ملک میں وارس سے اموات کی کُل تعداد 27 ہزار 650 جبکہ مصدقہ متاثرین کی کُل تعداد دو لاکھ 30 ہزار 698 ہوگئی ہے۔