|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے کرایے کے ترجمانوں کی بازاری زبان سے واضح ہورہاہے کہ ملک کی حقیقی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے موجودہ نااہل سلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے عوام سے روزگار ریلیف کی فراہمی کے دعوے کرنے والے حکومت عوام کو بے روزگاری،مہنگائی کے سوا کچھ نہ دے سکی تمام جمہوری قوتوں نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے نااہل حکومت سے چٹکارا پانے کا تہیہ کر لیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے عوام کے ساتھ روزگار کی فراہمی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے صرف دعوؤں تک محدود رہا آج ملک بھر میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہیں اور برسر روزگار لوگوں کو روزگار سے محروم کردیا نااہل حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے وہ وفا نہ ہوسکے آج اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کیلئے حکومت اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے احتجاجی تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

کرایے کے ترجمانوں کی بازاری زبان اس بات کی واضح ثبوت ہے اب تو صوبائی حکومت کے کرایے کے ترجمان بھی ملک کے حقیقی سیاسی قیادت پر الزام تراشی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے اقتدار میں رہنے والی حکومت بلوچستان کی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دے سکی انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام آج حقیقی،سیاسی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس کرپٹ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کیلئے متحد ہیں جس کا آغاز پی ڈی ایم کے احتجاجی شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔