|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

قلات/کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی اور قلات سے انجمن نوجوان اتحاد قلات کے صدر سردار زادہ ایاز احمد مینگل کی قیادت میں وفد نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جی ایم سے ملاقات کی،ملاقات میں کوئٹہ سریاب و قلات میں گیس بحران پر جی ایم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا اس موقع پر سردار زادہ ایاز مینگل نے GM کو قلات کے دورے کی دعوت دی کہ وہ خود قلات کا دورہ کرے۔

اور گیس بحران کا جائزہ لے قلات میں گیس نہیں صرف عوام پر اضافی بلز کا بوجھ ڈالا جارہا ہے جوکہ ناروا سلوک و عوام کے ظلم ہے جبکہ عوام سخت سردی میں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہے جبکہ جنگلات کی کٹائی پر پابندی ہے۔

اس موقع پر GM سوئی سدرن گیس کمپنی نے یقین دہانی کرائی کہ قلات و سریاب کی عوام کے ساتھ اب یہ ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا اور گیس پریشر کی بحالی بہت جلد ہنگامی صورت میں کام کرینگے اور قلات میں گیس پریشر کی کمی کو پورا کیا جائے گا، جبکہ اوور بلنگ کے مسئلے کا بغور جائزہ لیکر اضافی بلز معاف کرنے کی یقین دہانی کرائی۔