|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2020

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پانچ سالہ ناکامی کا ملبہ بی این پی عوامی پر ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے پنجگور سرکاری زمینوں کا تحفظ اگر کسی جماعت نے کی ہے وہ بی این پی عوامی ہے بی این پی عوامی کے قائد کی بدولت آج یونیورسٹی پارک کمپلیکس اسپتال اور اسکولوں کے لیے زمین دستیاب ہے۔

اور یہ وہ زمینیں تھی جو نیشنل پارٹی کے دور میں رحمت صالح اور بھائی مالک صالح کی چیرمینی کے دور میں لینڈ مافیا کے ہاتھوں قبضہ کروائے گئے جن کا معاوضہ سابق سلیکٹڈ وزیر کے ماموں مافیا سے وصول کرکے بعد میں ان کو پہنچاتا تھا ترجمان نے کہا نیشنل پارٹی نے کہاں روڑ بنائے تھے نیشنل پارٹی کے دور کے اخری بجٹ سے جو روڑ بنے وہ اب بھی عجائبات کی شکل میں موجود ہیں جن پر ٹریفک گزری ہی نہیں اور وہ ٹھوٹ پھوٹ ہوگئے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو عوام کی خاطر ترقیاقی کاموں پر خوش ہونا چائیے تھا مگر افسوس یہ پہلا ٹولہ ہے جس کو عوام کی اسودگی پر الرجی ہے جدھر اچھا کام ہوتا ہے۔

یہ بن بلائے مہمانوں کی طرح بیچ میں کھود کر اپنا ڈگ ڈگی بجانا شروع کردیتا ہے یہ سمجھتا ہے کہ شاہد عوام اب بھی ان کی ڈگ ڈگی پر سرور رہیں گے ترجمان نے کہا کہ لینڈ مافیا کو جس کے دور میں شے ملی وہ عوام جانتے ہیں ائیرپورٹ رن وے کو چھوڑ کر اس پاس کی زمینوں پر قبضہ رحمت مالک کے سلیکٹڈ دور میں ہوا بی این پی عوامی مداخلت نہ کرتی تو پنجگور کمپلکس کیا کسی ادارے کے لیے دو انچ زمین بھی پنجگوریوں کو نصیب نہیں ہوتی۔

اج یونیورسٹی بنانے دگر ترقیاتی کاموں کے لیے عوام کو ہمسایہ ضلعوں میں جانا پڑتا ترجمان نے کہا کہ بی این پی عوامی کے قائد فخر بلوچستان میر اسداللہ بلوچ نے ہمیشہ اختیارات کو عوام کی اسودگی وراحت کے لیے استعمال میں لایا ہے زرعی مراکز میں جب لوگوں کو روزگار دیاگیا تو نیشنل پارٹی کو اس بات پر بھی تکلیف ہے کہ صوبائی وزیر نے زاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو روزگار دیا تھا انڈومنٹ فنڈز سے غریبوں کا علاج بھی نیشنل پارٹی کے لیے درد کولنج ہے۔

کلمپلکس روڑ کالج اسپتالوں کا کام اسکی بدخواسی بڑھا رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دور میں واٹر مینجمنٹکا ادارہ ایک غیر فعال اور کرپشن کا مرکز تھا واٹرمنیجمنٹ میں اربوں روپے کے بجٹ وزیر ایم پی اے نیشنل پارٹی کے چہتوں کو گھوسٹ اسکیموں کے نام پر نکال کردیاجاتا تھا پنجگود کا ایک زمیندار ایسا نہیں ہے جس کے باغیچے پر واٹر مینجمنٹنے جاکر کام کیا جس کا کریڈٹ اج سابق سلیکٹڈٹولہ لے ترجمان نے کہا کہ پنجگور کا امن و یا ترقیاتی عمل یہ نیشنل پارٹی کی سیاست نظریات سے متصادم ہیں۔

نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کہ پنجگور میں بدامنی پیدا کرکے ترقیاتی عمل پر بریک لگادیا جائے اس لیے چور ڈاکووں کی طرفداری ترقیاتی اسکمیوں پر اہ وبکا کرکے لینڈ مافیا کی اواز میں اواز ملا کر کہ کمپلکس کی زمین صوبائی وزیر کی ہے سازشی زہن کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ بات پنجگور کے جملہ عوام کے ساتھ جبروناانصافی ہے نیشنل پارٹی پنجگور کا خیرخواہ ہوتی تو وہ اپنے دور میں ائیرپورٹ مکو ڈن کی زمینوں پر قبضہ نہیں ہونے دیتا۔

مگرمچھ کے انسو رو کر عوام کا بھروسہ حاصل کرنے کا یہ طریقہ اب نہیں چلے گا ترجمان نے کہا کہ بی این پی عوامی کے دور کی ترقیاتی کاموں کو نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی واویلا مچایا اپنے غنڈوں کے زریعے کام بندکروائے پانچ سال اقتدار میں رہنے پر بھی قائد عوام پر کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے لاکھ کوششوں کے بعد بھی تمام تحقیاتی اداروں کے دروازے پر ان کو ناکامی نصیب ہوا۔