|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں سریاب میں بچوں کو ذبح کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دالخراش انسانیت سوز واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی معصوم بچوں کے ساتھ دلخراش واقعے کی مرتکب نہ بنیں۔

انہوں نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی جانب سے شہداکے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے میں امن و امان اور ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

پولیس و انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں عوام کے جان و مال کی حفاظت شامل ہونی چاہئے تاکہ ایسے واقعات کو روک تھام ہو سکے واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے پارٹی کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالی شہداکی درجات بلند اور پسماندگان صبروجمیل عطا فرمائے ۔