|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2021

سابق ویزراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی جا رہے تھے۔ نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں روکا گیا۔

یوسف گیلانی کے اسٹاف نے ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا آپ کا نام ای سی ایل میں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام نے یوسف رضا گیلانی کو روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سابق وزیراعظم بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ دوران امیگریشن یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں پایا گیا۔