|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2021

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں بم دھماکے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صمدخان کے مطابق باجوڑ کی تحصیل وڑماموند کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں دھماکا ہوا۔ 

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں جن کی شناخت عبدالصمد، نورحمان، جمشید اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔