|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2021

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن فہد ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق فہد ہارون نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ فہد ہارون وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے میڈیا، خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کچھ روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔