|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2022

لورالائی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ فلاپ ہوگیا ہے عوام کی مطلوبہ تعداد انکے کال پر نہیں نکلی عمران خان اب فیس سیونگ چاہتے ہیں وہ حکومت سے خفیہ مذاکرات کرنے کیلئے منت سماجت کرنے پر اتر آ ئے ہیں،عمران خان اسمبلی میں واپس آکر اپوزیشن کا کردار ادا کریں اور ایک سال بعد ہونے والے عام الیکشن میں حصہ لیکر عوام کے فیصلے کا احترام کریں یہ بات انہوں نے پارٹی وفد اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے آئین کے تابع ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ اداروں نے تاریخ سے اب سبق سیکھ لیا ہے اور وہ اب کھبی کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائینگے آرمی چیف کی مدت ملازمت 29نومبر کو پوری ہورہی ہے وزیر اعظم نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اس حوالے سے کاروائی کا آغاز کرینگے اور وقت مقررہ پر میرٹ پر آرمی چیف کا نام فائنل کردینگے انکا لانگ مارچ صرف اپنی مرضی کے چیف آف آرمی سٹاف لگانے کیلئے ہورہاہے لیکن عمران خان کے کہنے پر اور انکے لانگ مارچ کے نتیجے میں اب کچھ نہیں ہونے والا ہے حقیقی آزادی کے آڑ میں وہ دوبارہ وزیر اعظم کے خواب دیکھ رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کی تھی اور تحریک کامیاب ہونے پر انھیں جانور نیوٹرل اور غدار جیسے القابات سے نوازا انہوں نے کہا کہ فوج کا ادارہ ہمارے لیئے بہت احترام رکھتا ہے انکی قربانیوں اور خون سے آج ملک اور 22 کروڑ عوام محفوظ ہیں ادارے کے خلاف بے بنیاد باتوں پر آج بھارت خوش اور اسکا میڈیا جشن منا رہا ہے جس سے صاف نظر آرہا ہے کہ عمران خان کس کی خوشنودی کیلئے کام کر رہے ہیں کشمیر کی آزادی و خودمختیاری اور اسکی ائینی حیثیت کے خاتمہ عمران خان دور میں ہوا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے آج کس منہ سے کشمیر کی آزادی کی بات کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بقول فیص پی ٹی آئی رہنماء ل ووڈا کہ مارچ میں خون خرابے کا خدشہ ہے لہٰذا وہ عوام کی زندگیوں سے کھلنا بند کریں انہوں نے کہا کہ اگر مارچ میں کوئی خون خرابہ ہوا تو اسکی تمام تر زمہ داری پنجاب کی حکومت اور عمران خان پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں اکانومی مستحکم ہوتی جارہی ہے اور ایک دو ماہ میں ملک میں مہنگائی میں بہت بڑی کمی اجائیگی سی پیک کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دینگے.

سعودی عرب عمران خان سے سخت ناراض تھا وزیر اعظم نے محمد بن سلمان سے معافی مانگ کر انکو پاکستان آنے کی دعوت پر راضی کیا جو کہ بہت جلد دورہ کی تاریخ دینگے انکے تعاون سے گوادر میں آئل ریفائنری قائم کی جائیگی ہم ملک کی ترقی کیلئے سرجوڑ کر کوشش کرتے ہیں اوپر سے عمران خان ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں وفاقی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گی لیکن اگر وہ اسلام آباد میں فساد کرنے کی کوشش کرینگے تو حکومت اپنی رٹ ضرور قائم کرتے ہوئے ہر طرع کی شرپسندی کو روکھی گی۔