|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2022

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنمامعروف شاعر ادیب ودانشوراور ادارہ فکر و عمل کے بانی راحت ملک انتقال کرگئے ۔مرحوم سابق جج سرور اعوان کے داماد، فہد ملک کے والداور سیاسی رہنما ملک ابرار کے تایا زاد بھائی تھے جنکی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں قبائلی،سیاسی سماجی رہنمائوں دانشوروں شاعروں ،صحافیوں ،وکلاسمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی فاتحہ خوانی رہائش گاہ پٹیل باغ میں جاری ہے ۔

راحت ملک مرحوم انجمن ترقی پسند مصنفین کے فعال کارکن ، پروگریسیو انٹلکچوئیل فورم بلوچستان کے بانی، بلوچستان ڈیموکریٹک فورم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبرسمیت کئی کتابوں کے مصنف اور کالم نگارتھے دریں اثنا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ،وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمدہاشم نوتیزئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایم رئوف عطا،مسلم لیگ ن کے رہنمانسیم الرحمن ملاخیل ،فیاض حسن سجاد ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین محمد عثمان فیاض،ککیزئی موومنٹ فار یونٹی کے رہنمائوں شاہد ملک، فیصل ملک،ملک مبشر،حاجی عمران،ڈاکٹر مسلم ملک و دیگر نے تعزیت کی۔