|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2023

فرانس نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد سوڈان سے مزید شہریوں کے انخلا کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سےمزید شہریوں کا انخلا کیا جائے گا، برطانیہ،امریکا، کینیڈا،اٹلی اورسوئیڈن کے شہریوں کو بھی نکالا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق سوڈانی فوج نے جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کی ابتدائی منظوری کا اعلان کردیا۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے اب تک 936 افراد کا انخلا کرایا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں سوڈان سے 58 ممالک کے 1687 افراد کو بھی بحری جہاز کے ذریعے سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔