|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ی رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو صو بے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بارکھان، ژب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈیرہ بکٹی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، تربت، پنجگور، قلات،لسبیلہ،سبی،خضدار،اوتھل،زیا رت، اوستہ محمداورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران ڈیڑہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل، زیارت، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، لسبیلہ، خضدار، کیچ، آواران، نصیر آباد، صحبت پور، لہڑی، سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے ا س دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔